مہنگائی بے قابو، تیل، بجلی اور گیس غریب کی پہنچ سے باہر: جماعت اسلامی

مہنگائی بے قابو، تیل، بجلی اور گیس غریب کی پہنچ سے باہر: جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی زیرِ صدارت مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین اراکینِ شوریٰ نے شرکت کی۔

 اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ملک اس وقت مہنگائی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور تیل، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بنیادی ضروریاتِ زندگی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ جماعت اسلامی کو ہر سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانا ہوگا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر محاذ پر فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے آئندہ ماہ ہونے والے کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی مہم کو منظم اور مؤثر بنائے۔حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ جماعت اسلامی مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے سکے۔