شدید گرمی، خشک سالی اور فلیش فلڈز ان کی زندگی اور صحت کے لیے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں
نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی بچوں کے مستقبل پر منڈلاتا بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان کے تین کروڑ 40 لاکھ بچے شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور سیلابی خطرات کی زد میں ہیں۔شدید گرمی ہو، ہیٹ ویو یا اچانک آنے والے سیلابی ریلے، موسمیاتی تبدیلی کا ہر وار سب سے پہلے بچوں پر پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 3 کروڑ 40 لاکھ بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں شدید گرمی، خشک سالی اور فلیش فلڈز ان کی زندگی اور صحت کے لیے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق شمالی علاقوں میں دریا، ندی نالوں اور گلیشیئرز کے قریب آباد بچے فلیش فلڈز کے خطرات سے دوچار ہیں