اللہ تعالی کے فضل و کرم سے طبیعت بہتر ہے، جلد وطن واپس آوں گا، سید ناصر حسین شاہ
کراچی (آئی این پی) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کر دی۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں،وہ چار سے پانچ روز قبل معمولی طبی پروسیجر کے لیے ابوظہبی گئے تھے جہاں ان کاطبی پروسیجر کامیاب ہوگیااور دو روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے طبیعت بہتر ہے، جلد وطن واپس آوں گا