ویب ڈیسک: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر سنجیدہ غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم رہنماؤں عاطف خان، شہرام ترکئی، شیر علی ارباب اور جنید اکبر نے شرکت نہیں کی۔ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور بعد ازاں لاہور کا دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ ارکان صوبائی اسمبلی اور مختلف تحصیلوں کے چیئرمین بھی موجود ہوں گے۔فراز مغل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی ارکان کے حق میں احتجاج کریں گے، جس دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ علی امین گنڈاپور اس احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے۔