کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، خالصتانی دہشتگرد ہرجیت سنگھ لڈی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، خالصتانی دہشتگرد ہرجیت سنگھ لڈی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں حال ہی میں کھولے گئے 'کپس کیفے' پر فائرنگ کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دہشتگرد تنظیم کی ذمہ داری:
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین رخ اختیار کر گیا جب کالعدم خالصتانی تنظیم ’بابا خالصہ انٹرنیشنل‘ سے تعلق رکھنے والے ہرجیت سنگھ لڈی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ہرجیت سنگھ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
حملے کی ممکنہ وجہ:
ذرائع کے مطابق، یہ حملہ مبینہ طور پر کپل شرما کے بعض بیانات کے ردعمل کے طور پر کیا گیا۔اگرچہ کپل شرما نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ردعمل دینے سے گریزاں ہیں۔
سیکیورٹی خدشات:
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کیفے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔