روسی صدر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ کو برطرف کردیا

روس کی مشرق وسطی اور افریقہ سے متعلق سفارتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے
ماسکو (آئی  این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے  نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو بھی  ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، ساتھ ہی انہیں مشرق وسطی اور افریقہ کے لیے صدر کے خصوصی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق میخائل بوگدانوف گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دونوں عہدوں پر فائز تھے اور  روس کی مشرق وسطی اور افریقہ سے متعلق سفارتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔