کمرشل بینکوں کے ذخائر 16.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی ذخائر میں 1 رب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ‘ معاہدے کے تحت بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا:اعلامیہ
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک کے مجموعی ذخائر ایک رب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں1 ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 16.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی ذخائر 1 رب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔دریں اثناء کستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔مزید بتایا کہ یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے، معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 27-2021 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا، جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) جن میں خواتین کی زیر قیادت یا خواتین کو فائدہ پہنچانے والے کاروبار شامل ہیں اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت ایس ایم ایز سے متعلق قانون سازی کو مضبوط کیا جائے گا، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو گرین اکانومی کی طرف منتقل کرنے میں مدد دی جائے گی، سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، اور نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے گا۔یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں، اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے، اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔