اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔