بھارتی ریاست کے سیاستدان اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی اپنی ہی لائسنس یافتہ بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، گولی لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گرپریت بسی اپنی بندوق کو صاف کر رہے تھے اور اچانک گولی چل گئی۔ سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعے کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولی چلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مزید حقائق سامنے آئیں اور اس حادثے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔