چین میں 40فٹ کی بلندی سے گرنے والی بچی کی ویڈیو وائرل

بیجنگ(آئی این پی)چین کے ایک سیاحتی مقام پر چیئر لفٹ سے ایک بچی کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لفٹ اوپر کی طرف جا رہی ہے، دوسرے سیاحوں نے دور سے ایک بچی کو ایک چیئر لفٹ سے لٹکتے ہوئے دیکھا اور ویڈیو ریکارڈ کرلی۔رپورٹ کے مطابق جس جگہ پر وہ بچی گری وہاں صنوبر کے درخت تھے جو برف سے ڈھکے ہوئے تھے۔واقعہ پیش آنے کے بعد ریسکیو اہلکار بچی کو دیکھنے اس جگہ پر پہنچے اور بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خوش قسمتی سے اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود چینی بچی خطرناک چوٹوں سے محفوظ رہی۔