آپ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں، رپبلکن سینیٹر کا ترک وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
انقرہ،واشنگٹن (آئی این پی )ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔سی این این ترک کو ایک انٹرویو کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر اردوغان اس مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہماری تمام کوششوں کا مقصد فوجی تنازع کو روکنا ہے۔ایران میں احتجاج اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کے بعد حکومت میں تبدیلی کے مطالبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہاکان فیدان نے کہا کہ ان کی رائے میں ایران میں کسی فضائی حملے کے ذریعے حکومت ختم نہیں کی جائے گی بلکہ ملکی نظام کو کمزور کیا جائے گا