لاہور(آئی این پی )نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے نفاذ کے بعدیونٹ کے بدلے یونٹ ملنے کا سلسلہ ختم کردیا گیا۔پرانے صارفین سے 26 روپے اورنئے صارفین سے 11 روپے یونٹ لیا جائے گا۔لاہورکی تاجر برادری کی جانب سینیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی پر سخت ردعمل کااظہارکیاگیاہے۔تاجروں کاکہناہے کہ آئی پی پیز کا پیٹ پالنے کیلئے سخت پالیسیاں نہ اپنائی جائیں،تاجر بہت مشکل سے سروایئو کررہے ہیں۔ تاجروں نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے۔