لیسکو چیف کاسخت کارروائی کا حکم ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک بار پھر لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ ہونے کا انکشاف کیا گیا۔لیسکو چیف شاہد حیدر نے اووربلنگ کرنے والوں کے سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا جس کے تحت سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ناردرن اور قصور سرکل میں اووربلنگ کرنے کی نشاندہی کی گئی ،لیسکو چیف شاہد حیدر نے نشاندہی ہونے پر انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔لیسکو کے افسروں نے اضافی یونٹس چارج کر کے لائن لاسز کو مرتب کیا۔تین ماہ قبل ایف آئی اے نے لیسکو میں اووربلنگ کے ختم ہونے کی رپورٹ تیار کی تھی،کمپنی نے لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اووربلنگ کا دوبارہ سہارا لے لیا۔ لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ اووربلنگ کسی صورت نہیں برداشت ہو سکتی،اووربلنگ کرنے والوں کے خلاف محکمہ نے کارروائی شروع کر دی ۔