انتظامیہ کا سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں ایک بار پھر لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناردرن اور قصور سرکل میں صارفین کو اضافی یونٹس چارج کیے گئے، جس کی نشاندہی ہونے پر لیسکو چیف شاہد حیدر نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔لیسکو انتظامیہ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو چارج شیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے افسران نے لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے اضافی یونٹس چارج کیے۔