وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے زائد فیس لینے کے معاملے کا نوٹس لیا
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خانیوال کے سرکاری سکول میں طالبعلم سے زائد فیس لینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر خانیوال نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ونجاری کے کلرک غلام رسول کو معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ مذکورہ کلرک طالبعلم سے انٹر امتحانات کی متعین کردہ فیس سے زائد داخلہ فیس لینے پر معطل کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو 24 گھنٹے میں معاملے کی انکوائری کرنے اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔