اہم ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر پر مفصل خط وزیر اعظم کو بھیجیں گے:وزیراعلی
کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی کو صورتحال پر بریفنگ دی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کچھی کینال سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر پر مفصل خط وزیر اعظم کو بھیجیں گے۔