بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (آئی این پی )ژوب اور بارکھان سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابقبلوچستان کے ضلع بارکھان، ژوب اور گردو نوح میں اتوار  وپیر کی  درمیانی شب  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا