بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کے ساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کے ساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

بھارتی گلوکارہ اور ڈبنگ آرٹسٹ چنمئی سرپادا کو حالیہ دنوں میں شدید دھمکیوں کا سامنا، جن میں ایک خوفناک ڈیپ فیک نازیبا تصویر بھی شامل ہے؛ انہوں نے اپنا ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کر کے تفصیلات شیئر کیں۔

ویڈیو میں چنمئی نے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل ان کے شوہر، اداکار و فلم ساز راہل رویندرن کے منگل سوتر سے متعلق بیان کے بعد، انہیں اور ان کے خاندان کو آن لائن ٹرولنگ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی چاہے ہو یا نہ ہو، لیکن یہ مسئلہ منظر عام پر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں گالیاں دی گئیں، اور انہیں و بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔چنمئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ان افراد کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جنہوں نے ان کے خلاف آن لائن اسپیسز میں کی گئی گفتگو کی بنیاد پر ہراسانی کی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ ڈیپ فیک اور اے آئی کے استعمال سے خواتین کے لیے مزید خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔آخر میں، چنمئی نے خواتین، بچیوں اور والدین کو ہدایت دی کہ ایسی صورت حال میں فوری قانونی مدد لینا اہم ہے، اور انہوں نے اس مسئلے کے خلاف آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔