لاہور(سپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی فٹبال لیگ کا ’’سب سے قیمتی کھلاڑی‘‘ (ایم وی پی) ایوارڈ ایک بار پھر جیت لیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیونل میسی نے یہ ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ جیت کرنئی تاریخ رقم کردی ہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ امریکی لیگ میں لگاتاردوبارایم وی پی ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ فٹبالر اسٹار کی شاندار کارکردگی، ان کے گول اسکورنگ ریکارڈ اور کھیل میں مسلسل بہترین کارکردگی نے انہیں اس ’’سب سے قیمتی کھلاڑی‘‘ (ایم وی پی) کا حقدارٹھہرایا۔ میسی نے گزشتہ سیزن میں بھی میدان میں اپنی مہارت اور ٹیم کے لئے کلیدی کردارادا کرتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔ امریکی لیگ حکام کی جانب سے بھی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے نہ صرف لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بھی قائم ہوئی