لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ا?ئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کے تلک ورما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں نمبر پر ا?گئے ہیں۔ا?ل راؤنڈر رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ہاردک پانڈیا چوتھے نمبر پر ا?گئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور ایک درجے بہتری کے بعد دسویں مبر پر ا?گئے ہیں۔اسپنر نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ا?سٹریلیا کے مچل اسٹارک تین درجے ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے میں بیٹنگ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان سرفہرست ہونے کی دوڑ تیز ہوگئی۔روہت شرما 781 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، کوہلی ان سے صرف ا?ٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے ابراہیم زدران سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستانی بولر کی ون ڈے رینکنگ میں نمایاں بہتری ا?ئی ہے، شاہین شاہ آفریدی دو درجے چڑھ کر 19 ویں نمبر پر آگئے، حارث رؤف نے ایک درجہ چھلانگ لگا کر 22 ویں پوزیشن حاصل کی۔