صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دیا جائے:شاہد آفریدی

 سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے سٹارز بن سکتے ہیں:محمد یوسف
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز بھی پیش کی۔دوسری جانب ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے سٹارز بن سکتے ہیں۔