دبئی میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور کا منصوبہ پہلے ہی دن مکمل فروخت ہوگیا
دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زاید روڈ پر قائم شاہ رخ ٹاور کی کل مالیت 2.1 ارب درہم ہے، جس کا تخمینہ 159 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔اس منصوبے کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہوئی، جس میں شاہ رخ خان سمیت 6 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولیات اور جدید ڈیزائن سے مزین ہوگا، اور شیخ زاید روڈ پر ایک نمایاں تجارتی مرکز ثابت ہوگا۔رپورٹ کے مطابق، اس منصوبے کی تکمیل کا امکان 2029 ہے۔