جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت کی درخواستوں کے حوالے سے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت بھی کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔