دنیا بھر میں آج عالمی یومِ پہاڑ منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج عالمی یومِ پہاڑ منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد پہاڑی ماحول کے تحفظ، قدرتی حسن کے استحکام اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

آزاد کشمیر کے پہاڑی سلسلے زیادہ تر سال برف سے ڈھکے رہتے ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔گلگت بلتستان دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا گھر ہے، جہاں دنیا کی 24 میں سے 8 بلند چوٹیاں موجود ہیں۔ پاکستان کی سب سے بلند اور دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو (8611 میٹر) گلگت بلتستان میں واقع ہے، جسے سر کرنے کی کوشش میں اب تک 91 کوہ پیماؤں کی جانیں گئیں جبکہ 377 نے کامیابی حاصل کی۔پاکستان میں 7 ہزار میٹر سے بلند 108 چوٹیاں موجود ہیں جبکہ 6 ہزار میٹر سے کم اونچائی والی چوٹیوں کی تعداد بے شمار ہے۔ ہر سال کے ٹو سمیت مختلف چوٹیوں کی سمٹ ایکسپڈیشنز منعقد ہوتی ہیں جن میں دنیا بھر کے کلائمبرز حصہ لیتے ہیں۔پہاڑ ماحولیات، جنگلات، برف باری اور نظامِ قدرت کا اہم حصہ ہیں اور انسانی زندگی کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔