رقم میں ہرجانے، تدفین کے اخراجات اور جذباتی صدمے کے ازالے کی ادائیگیاں شامل ہیں
بیجنگ (آئی این پی )بیجنگ کی ایک عدالت نے ملائیشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کے 8 متاثرین کے اہل خانہ کو فی کس 3 لاکھ 70 ہزار پانڈ دینے کا حکم دے دیا، طیارہ 2014 میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق بیجنگ کی ایک عدالت نے ملائیشیا ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کے 8 مسافروں کے خاندانوں کو فی کس 2.9 ملین یوآن یعنی تقریبا (307,571) معاوضے کی مد میں ادا کرے۔عدالت کے مطابق ہر خاندان کو ملنے والی رقم میں ہرجانے، تدفین کے اخراجات اور جذباتی صدمے کے ازالے کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ مسافروں کی لاشیں نہیں مل سکیں تاہم انہیں قانونی طور پر مردہ قرار دیا جا چکا ہے