مقدمات اسی روز دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔عدالت عظمی کی جانب سے جاری کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کئے جائیں گے، دستیاب بنچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بنچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کیلئے مقرر کیا جائے گا۔