ن لیگ کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کے چیئرمین بن گئے

لاہور(آئی  این پی)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس سے قبل پبلک اکانٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔