وزیر دفاع کی تقریر کے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے تھے، حامد رضا

وزیر دفاع کی تقریر کے الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے تھے، حامد رضا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد رضا نے کہا ہے کہ "خون ناحق بولتا ہے، یہ قدرت کا قانون ہے۔

" انہوں نے مزید کہا کہ وزیر دفاع کی کل کی تقریر میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پانچ رکنی کمیٹی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جو بھی مذاکرات کا خواہاں ہو، وہ رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر پہلے کوئی قابل عمل تجویز پیش کرتی تو پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار تھی اور اب بھی ہے۔ حامد رضا نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق امید ہے کہ آج میٹنگ ہوگی۔صحافی کے سوال پر کہ آیا حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے، حامد رضا نے کہا کہ پارلیمان کے اندر تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے ہوتے ہیں، تاہم کچھ معاملات امانت ہوتے ہیں جن کا جواب عمر ایوب دیں گے۔