افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکا ہوا جس میں افغان وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمان حقانی، جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس خبر کی تصدیق ان کے بھتیجے انس حقانی نے کی ہے۔ دھماکا وزارت برائے مہاجرین کے دفاتر میں ہوا، جہاں خلیل الرحمان حقانی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔خلیل الرحمان حقانی، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے۔ ان کی موت کو طالبان حکومت اور حقانی نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔