لاہور ( کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نسیم احمد ورک نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی کے ہمراہ آن لائن وکلا کارڈز کا افتتاح کر دیا۔وکلا کے ریڈایبل کارڈز جاری کر کے لاہور کی تمام عدالتوں میں مشینیں نصب کر دی گئیں۔ سیشن جج نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور بار نے بہترین منصوبہ بنایا ،جعلی وکلا کے خلاف کارروائی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صدر لاہور بار نے کہا اب جعلی وکیل کیس دائر نہیں کر سکیں گے ۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو پنجاب بار کونسل کے ساتھ انٹر لنک کر دیا گیا ۔