عمران خان کو جیل میں 8 کتابیں فراہم، 4 واپس کردی

عمران خان کو جیل میں 8 کتابیں فراہم، 4 واپس کردی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے انہیں 8 کتابیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے یہ تمام 8 کتابیں عمران خان کو فراہم کر دی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ عمران خان نے ان میں سے 4 کتابیں واپس کردیں، یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے انہیں پہلے ہی پڑھ رکھا ہے۔