پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ہیں۔
جیل انتظامیہ نے یہ کتب بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے وصول کیں۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی، جس میں عمران خان کو کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے ملاقات یا بات چیت کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے تھے۔عدالت نے سماعت کے دوران دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کی جائیں اور ان کے بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے۔جیل حکام کے مطابق عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمران خان کو کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ بچوں سے بات کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔