موٹر سائیکل پر دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا، 37 سالہ زوبیہ چل بسی،زخمی مرد،خاتون ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق شاہ جمال انڈر پاس کینال روڈ پر موٹر سائیکل ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئی موٹر سائیکل پر دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا، حادثے کے دوران ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ مرد اور خاتون زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 37 سالہ زوبیہ زوجہ ناصر کے نام سے ہوئی ج کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دی۔