حادثہ میں موٹرسائیکل پرلفٹ لینے والا جاں بحق

صدر گوگیرہ (خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل پرلفٹ لینے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا،ملک ابرار احمد حسب معمول بنگلہ گوگیرہ سے44 ساہیوال جانے کے لیے گھر سے نکلا تو روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے اسے لفٹ دے دی، 50 جیڈی سے یوسف والا جی ٹی لنک روڈ پر اچانک سامنے گدھے کا بچہ آ گیا، تیز رفتار موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجہ میں بنگلہ گوگیرہ کا نوجوان ملک ابرار احمد سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر دم توڑگیا جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا معجزانہ طور پر محفوظ رہا ،جبکہ گدھے کا بچہ بھی موقع پر ہلاک ہو گیا ، مرحوم ملک ابرار احمد کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔