یہ سب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ممکن ہوا، آج عرب و عجم کا فرق مٹا دیا گیا :گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کیلئے مضبوط اور ناقابلِ تسخیر دیوار قرار دیتے ہوئے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ رب العزت کے منتخب شہر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی دفاعی معاہدہ کیا، جس کی اشد ضرورت تھی۔یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک مضبوط دیوار اور بنیان مرصوص کا کردار ادا کر رہا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاہدے پر سختی سے عمل کیا جائے