7مقامات پر ترقیاتی کام پہلے ہی شروع کیے جا چکے سہولت بازار اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا : احسان بھٹہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ لاہور میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے گو بازاروں پر 15 سہولتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ فیصل ٹاو?ن، مون مارکیٹ، گلشن راوی 1 اور 2، مدار ملت، رائے ونڈ، مانگا، شاہدرہ اور شادمان سمیت 7 مقامات پر ترقیاتی کام پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں جنہیں سہولت بازار اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اس کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سائٹس کا دورہ کیا۔قائمقام ڈی جی سہولت بازار اتھارٹی نوید احمد، جنرل منیجر روشن ضمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹس اور کنسلٹنٹ ملک مقصود احمد نے بریفنگ دی۔ انہوں نے گلشن راوی، شادمان، مادر ملت روڈ ٹاو?ن شپ، فیصل ٹاو?ن کوٹھا پنڈ، مانگا منڈی ملتان روڈ اور رائیونڈ کے قریب سبزی منڈی کے مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے پائپ، فاو?نڈیشن،کنکریٹ وغیرہ کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یو ای ٹی کی قائم کردہ لیبز سے ٹیسٹنگ میٹریل جیسے کنکریٹ سلنڈر وغیرہ کے ذریعے معیار کی جانچ کرنے کا بھی کہا۔