قتل کے ملزم کو بری کرنے کاحکم ،تحریری فیصلہ

لاہور(  کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے نامزد ملزم امیر افضل کو بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ نے خوشاب قتل کیس کے نامزد ملزم امیر افضل کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ جسٹس عبہر گل خان نے تحریر کیا۔عدالت نے قرار دیا کہ طے شدہ قانون کے مطابق اگر مقدمے میں شک پایا جائے تو اس کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات کو شواہد کے ساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔