بھارتی ایئرچیف نے اپنے ملک کی رہی سہی ساکھ بھی مٹی میں ملا دی خواجہ آصف

 3 ماہ  بعد بھارتی ایئر چیف  کو خیال آگیا  انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کئے‘ یہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کی پاکستانی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کے جھوٹے دعوے کو مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں  خواجہ آصف نے کہا  3 ماہ کے بعد بھارتی ایئر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے، خیال آگیا  انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، مودی کی بھارت اور دنیا میں ٹکے کی اہمیت نہیں رہی۔  وزیر دفاع  نے کہا کہ بھارتی ایئرچیف کی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔