علی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر علی گڑھ میں ماں اپنی بیٹی کی شادی سے محض 10 دن قبل اْس کے منگیتر کے ساتھ فرار ہو گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون صرف بھاگی نہیں بلکہ ساتھ ہی شادی کے لیے محفوظ کی گئی 3 لاکھ روپے کی نقدی اور 5 لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئی۔متاثرہ لڑکی شیوانی کی شادی 16 اپریل کو طے تھی، تاہم اس کی والدہ انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے، اس واقعے پر شیوانی کے گھر والے شدید صدمے سے دو چار ہیں۔