پی ٹی آئی کو میری آہ لگی ‘یہ مکافات عمل ہے:شیر افضل مروت

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے سابق رہنما،رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں احتجاج کے حوالے سے مایوس ہوں ‘مسلم لیگ کے لوگوں کا باہرآنا جانا لگا رہتا ہے ‘پی ٹی آئی کو میری آہ لگی ہے ‘یہ مکافات عمل ہے اب یہ ایک دوسرے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت بہت خوش ہے ‘اب یہ اگر احتجاج نہیں کریں گے تو ان کی منجی ٹھوکی جائے گی ۔شیرافضل نے کہا کہ میں ہر احتجاج کے لیے ان کو مفت میں میسر تھا ۔میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا احتجاج کے لیے کمیٹی ہونی چائیے ۔بانی پی ٹی آئی نے میری کمیٹی بنانے کی بات سے اتفاق کیا تھا ۔پھر چار دن بعد ہی مجھے فوکل پرسن سے ہٹا دیا گیا۔