جس سے ملنا ہو ملاقات ہو جاتی ہے‘ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی
نہروں کی مخالفت میں بیانات پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے ، آئینی اداروں کی حامی جماعت ہے
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کی مخالفت میں بیانات پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے، صدر دفتر سے خط ملنے پر ارسا کام آگے بڑھایا۔ بانی پی ٹی آئی کسی سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟ جس سے ملنا ہوتا ہے، ان کی ملاقات ہو جاتی ہے، امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟ جس سے ملنا ہوتا ہے، اس سے ان کی ملاقات ہو جاتی ہے، نواز شریف نے 2024 کے انتخابات سے پہلے ہی وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا، آئندہ انتخابات میں وہ کیا فیصلہ کریں گے، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔سینیٹرعرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کے معاملے میں ٹائم لائن کو دیکھیں۔