بھارت(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع ڈھین کینال کے جنگل میں موجود ایک ویران کھلے کنویں میں ہاتھی کا بچہ گرگیا۔کنویں میں ہاتھی کے بچے کے گرنے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی جس کے بعد حکام کی جانب سے مقامی افرادکے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات، فائرفائٹرز اور مقامی افرادکی سخت محنت کے بعد ہاتھی کے بچے کو کنویں سے نکالنے میں کامیابی ملی۔حکام نے بتایا کہ یہ 3 سے 4 سال کا نر ہاتھی ہے اورکنویں میں گرنے کے بعد کمزورہوگیا جب کہ ہاتھی کا بچہ زخمی بھی ہوا جس فوری طبی امداد کے لیے اینیمل ریسکیو سینٹر بھیج دیا گیا۔حکام کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو کرنے کے آپریشن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئی ہے۔