کنویں میں گرنے والے 2افراد کو بچالیا گیا

دونوں افراد طلعت پارک میں مٹی نکالنے کے دوران پھنس گئے
 لاہور (کرائم رپورٹر) طلعت پارک سے دو افراد کے کنویں میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد کنویں سے مٹی نکالنے کے دوران پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو زندہ نکال لیا اور ایڈوانس میڈیکل کیئر کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے کہا کہ خطرناک مقامات پر احتیاط کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔