پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے7اکتوبر کو طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ )اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔  اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔عدالت نے کہاکہ پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور کیس کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی۔