سندر , اولڈ ایج ہوم میں تلخ کلامی پررہائشی کا ساتھیوں پر دھاوا

 لاہور(کرائم رپورٹر) سندر میں  اولڈ ایج ہوم میں تلخ کلامی پررہائشی نے  ساتھیوں پر دھاوا  بول دیا۔ معمولی تلخ کلامی پر ملزم ہتھوڑے سے حملہ آور ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حملہ سے 3افراد زخمی ہوئے۔سندر پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا