ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ سے رجسٹرڈ 6 لاکھ پنشنر خوار

لاہور(خصوصی رپورٹ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ سے رجسٹرڈ 6 لاکھ پنشنرخوار ہو کر رہ گئے۔پنشن میں اضافے کی منظوری ہوئی تاہم ایک ماہ بعد بھی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر کے رجسٹرڈ پنشنرز کی نہ سنی گئی۔ ایک ماہ بعد بھی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا۔ اضافے کی حتمی منظوری نہ ملی۔ ای او بی آئی کے بورڈ نے پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ،10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار 5 سو کی گئی۔ایک ماہ قبل بورڈ نے اضافے کی منظوری دی، سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی۔ پنشنرز کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پنشن بہت کم ہے اضافے کی فوری منظوری دی جائے۔