پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس، سماعت آج ہوگی

پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس، سماعت آج ہوگی

لاہور: احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف ریفرنس کی سماعت کریں گے، جبکہ سابق پرنسپل سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے۔عدالت نے نیب کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوں گے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔