دلجیت کے نئے گانے ڈیول کی میوزک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ڈیول کی میوزک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی، جس میں احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔دلجیت نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کرتے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں Save Our Future اور Our Future, Our Fight جیسے پیغامات بھی دکھائے گئے ہیں۔اگرچہ دلجیت نے گانے میں کسی مخصوص احتجاج یا تنظیم کا نام نہیں لیا، تاہم بعض ناظرین نے ویڈیو کے مناظر کو جولائی میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج سے جوڑ دیا۔