سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران ایک پاکستانی مداح کی دعوت پر بھارتی گلوکار کا رد عمل
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار، اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک بار پھر پاکستان، خصوصاً لاہور سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل سے لاہور آنا چاہتے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال ان کی اس خواہش کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران ایک پاکستانی مداح نے دلجیت دوسانجھ کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں نے نہایت کھلے دل سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واقعی لاہور کی سیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، اسی لیے اس خواہش کو عملی جامہ پہنانا ان کے لیے آسان نہیں۔