لندن (شوبز ڈیسک)پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے اپنے کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے لندن کے معروف ویمبلے اسٹیڈیم میں مرکزی فنکار کی حیثیت سے پرفارم کیا اور پہلے پنجابی فنکار بن گئے۔ کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے اعلان کیا کہ وہ 21 نومبر 2026 کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھی پرفارم کریں گے۔یہ اعلان ان کے آورا ورلڈ ٹور کے دوران سامنے آیا، جو اس وقت برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں جاری ہے، برطانیہ میں ان کے دورے کا اختتام 18 ستمبر کو برمنگھم اور 20 ستمبر کو مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹس سے ہو گا۔